Khwab Mein Sabza Dekhna Ki Tabeer In Urdu. Yeh bat kisi aik shakhs ya ilaqa tak mahdood nahee.Balkeh dunya bher kay aksar log fitri taor per saza zar’ ghas aur bagh baghechay pasand kartay hen.Aur yeh cheezain insani mizaj per bahot musbat asar dalti henis article main aap ko khawab main sabza aur bagh daikhnay samait isi pass_e_manzer kay kuch deeger khawaboon ke taabeer say agah kia ja raha hay. Jabkih jis insan kay pas sabza zar ya bagh baghechay apnay malkiati hon.Wo muaashray main barra sahib izat o waqar samjha jata hay.Isi liay tamam ulma _e_taabeer khawab main sabzay ya bagh wghera kay daukhny ko bahot achi alamat samjhtay hen.

Khwab Mein Sabza Dekhna Ki Tabeer

حضرت جعفر صادق علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں سبزے کا دیکھنا پرہیزگاری،عقیدہ کی پاکیزگی،دین سے گہری وابستگی اور سلامتی کے راستہ کی علامت یے علامہ محمد ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ خواب میں سبزہ زاردیکھنا اچھی علامت ہے ۔ اگرصاحب خواب خود کو سبزہ زار میں دیکھتا ہے تویہ دین پر استقامت کی دلیل ہے۔ اور اگر سبزہ زار کی گھاس کومردہ دیکھے جس میں موجود ہے تو یہ خواب آخرت کے اجراور بہتری کی دلیل ہے۔

Sabza Dekhna Ki Tabeer

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے لہلہاتے ہوئے پاکیزہ سبزہ زارکا دیکھناجوصاحب خواب کو اپنی ملکیت دکھائی دے۔دین سےوابستگی،دیانتداری اور نیکی کی علامت بتایا ہے۔لیکن اگر سبزہ زارمرجھایادیکھےتوتعبیر الٹ ہوگی۔اور اگر صاحب خواب ایسا سبزہ زار دیکھے کہ جوکسی دوسرے کی ملکیت ہے۔تویہ صاحب خواب کے حلقہءِ احباب کے دیانت دار،نیک اور اچھے کردار کاحامل ہونے کی علامت ہے۔لیکن اگرخواب میں اس کے خلاف دیکھا۔توعلامت کہ برے لوگوں سے تعلق ہوگا.  حضرت جابر مغربی رحمہ اللہ نے خواب میں ایسا سبزہ دیکھنے کوجوموسم کے مطابق ہے  پرہیزگاری اور عبادت گذاری پر دلیل قرار دیاہے۔

Khet Dekhna Ki Tabeer

حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا خواب میں خود کومعلوم کھیت میں دیکھنادین و دنیا کی بھلائی والے عمل کرنے کی علامت ہے اوراگرکھیت میں فصل کاشت کی ، کاٹی اور غلہ نکالا تو دلیل ہے کہ امید پوری ہو گی  اگر زمین صاحب خواب کی ملکیت ہے  مراد پوری ہونے کی دلیل ہے۔

Hari Ghas Dekhna

سبزہ خوشحالی اور برکت کی نشانی ہے. جہاں انسانی روح کوتراوت اور  راحت ملتی ہے۔اسی لیے علماء تعبیر کا اس پر  اتفاق ہے کہ خواب میں سبزگھاس دیکھنا رزق میں اضافہ کی علامت ہے۔

Sabza Or Barish Dekhna

سبزہ کے اچھی علامت ہونے کاتذکرہ تو پڑھ ہی چکے ہیں. اب یہ بھی جان لیں کہ معمول کی بارش بھی عرف عام میں رحمت سمجھی اور جانی جاتی ہے. اس بناء پر اگر خواب میں سبزہ پر بارش برستی دیکھی. جبکہ بیمار اگر یہ خواب دیکھے تو صحت پانے کااشارہ بھی ہوسکتاہے۔

Sabzi Dekhna Ki Tabeer

حضرت جعفر صادق رحمة اللہ علیہ نے خواب میں چھوٹے پودے (سبزی) دیکھنے کو  نفع اور مال، مرتبہ،عیش کوشی اور رزق کی فراوانی سے تعبیر کیاہے۔علامہ محمد ابن سیرین رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ موسم کی سبزی جس کاتنا نہ ہو،خواب میں دیکھنا خیروبرکت اور نفع کی علامت ہے اور جس کا تنابغیر شاخ کے ہے تو وہ رزق،نعمت اور عزت ورتبہ کی نشانی ہے۔ اگرکوئی شخص دیکھے کہ اس کے جسم پرسبزہ یا درخت اُگ آیاہے۔

حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ خواب میں زمین کی سبزی دیکھنے کو نعمت اور مال سے تعبیر کیاہے.  اگرجوئی شخص اپنی ملکیتی زمین پر بہت سے پودے اگے ہوئے دیکھے. تویہ اس کے دیندار ہونے پر دلیل ہے۔

Darakht Dekhna

حضرت دانیال علیہ السلام  خواب میں  لوگوں میں محبوب درخت کے دیکھنے کوشریف اورنیک مرد دیکھنے سے تعبیر کیاہے. اورناپسندیدہ درخت دیکھناکمینے آدمی سےتعبیرکیا ہے. اگرپھل داردرخت دیکھاتو دلیل دولت مندمردہوگا۔بغیر پھل کےدرخت کاخواب میں دیکھنا فقیرمنش مردکی نشانی ہے. اوراگر کسی درخت کوجڑ سے اکھڑا دیکھا توعلامت ہے کہ کسی کواس کے مرتبہ سے گرائے گا۔

Dhania Daikhna

علامہ ابن سیرین ؒ نے دھنیا کو قوی مرد سے تعبیر کیاہے. جو لوگوں کے کام کاج میں معاونت کرے۔خواب میں دھنیا دیکھنا لوگوں کے امور میں معاونت کی دلیل بھی ہوسکتاہے. اور ان صفات کے حامل کسی شخص سے تعلق پیدا ہونے کی علامت بھی ہوسکتاہے۔

Peeli Ghas Daikhna

اگر کوئی شخص خواب میں پیلی گھاس سورج کی روشنی میں دیکھے تویہ اس  دوستی کے معاملات خوش اسلوبی سے چلنےاور مضبوط تعلقات کی علامت ہے.  ہیں مگر اس میں یہ اشارہ بھی موجود ہے کہ صاحب خواب کے چند دوست فریبی یاجھوٹے بھی ہوسکتے ہیں۔

Sabz Ghas Aur Pani Daikhna

سبز گھاس اور پانی کا خواب دولت اور تجارت کے معاملات میں بہتری آنے کی علامت ہے. اور اس میں اشارہ ہے اکہ صاحب خواب کو رزق کی فراوانی  حاصل ہوگی۔جبکہ رزق کی کثرت کا مطلب صرف دولت میں اضافہ نہیں. صحت ،سکون اور اچھے دوست وتعلق دار بھی رزق میں شامل ہیں۔

Murda Ya Boseeda Ghas Ka Daikhna

خواب میں مردہ یا بوسیدہ گھاس کا دیکھنا اچھی علامت نہیں. یہ اس وقتکی علامت ہے جو صاحب خواب کو مستقبل میں پریشانیوں کاشکار بناسکتے ہیں۔

Read Also: Khwab Mein Joota Dekhna Ki Tabeer In Urdu