Khwab mein phal ya phal dar darakht dekhna aam tor per khosh bakhti aur khush hali ki alamat samjha jata hay.Khwab Mein Phal Dekhna Ki Tabeer Koi bhi phal jo apnay mosam per milay Keh khawab mein phal ya phamdar darakht ka dekhna hameesha musbat hota hay. Is article mein isi unwan per mukhtaluf phalon ko khawab mein dekhnay ki tabeer bayan ki ja rahee hay. Har insan ko is ki chahat hoti hay.aur us phal kay fawaid oo sari dunya mein yaksan tasleem kia jata hay. Isi waja say tabeer kay fun kay mahireen is bat per mutafiq hen.

Khwab Mein Phal Dekhna Ki Tabeer in Urdu

خواب میں پکے ہوئے اور اپنے موسم کے مطابق پھل کودیکھنا اچھی علامت ہے. جو صاحب خواب کو اس کے مقاصد کی تکمیل اور محنت کے صلہ کے ملنے کی دلیل ہوسکتاہے. جبکہ بعض حالات میں ایسا خواب تنبیہی اشارہ بھی ہوسکتاہے۔جومعاملات کو کامیابی کی حتمی منزل تک پہنچانے کیلئے  زیادہ احتیاط برتنے کیلئے آگاہی ہو۔

Aloo Bukhara Dekhna Ki Tabeer

علامہ ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ آلوبخارہ سرخ یا سیاہ اپنے وقت پر دیکھنا مال ملنے اور خواہشات کے پورے ہونے کی دلیل ہے۔ زرد آلو بخارہ  بیماری کی علامت ہے۔لیکن آلوبخارہ زرد، سرخ یا سیاہ ہو۔  مگرذائقہ میٹھاہو۔اس کوکھانا اسی قدر مال ملنے اورخواہشات پوری ہونےکی دلیل ہے۔بے موسم زرد آلوبخارہ کھانا رنج وغم اور مصیبت کی دلیل ہے۔ لیکن  ترش آلوبخارہ خواب میں کھانا اچھاہے۔

Amrood Dekhna Ki Tabeer

خواب میں امرودہرابھرادیکھنااللہ تعالی کیطرف سےرزق ملنےکی علامت ہے۔حضرت جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے  خواب میں امرود کھانے کی پانچ وجوہات بیان کی  ہیں۔۔ 1۔،مال حلال۔2۔تونگری3عورت۔4 ، مراد کا پانا ۔ 5 ، نفع

علامہ ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتےہیں کہ امرودکا اس کے موسم پر کھاناجومیٹھااورسبزبھی ہو تو دلیل ہے.  کہ حلال مال پائےگا۔اوراگرامرود زرد دیکھے تو بیمار کی علامت ہے. لیکن اگر  امرود بے موسم اور زرد یا سرخ ہو۔ اور مٹھاس بھی ہو تو حلال مال حاصل کرے گا. لیکن ترش اور بد مزہ ہو تورنج وغم کی علامت ہے

Apple Dekhna Kaisa Hai

جعفرصادق رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ خواب میں سیب دیکھنے کی سات وجوہات حکومت،مال ودولت، کاروبار میں نفع، بیٹا، کنیز، صاحب خواب کی ہمت اور بیماری شامل ہیں.  ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ کے مطابق خواب میں سیب خیرکی علامت ہے. ترش سیب بری خبر اور شریں خوشخبری کی علامت ہے۔

Saib Dekhna Ki Tabeer

علامہ ابن سیرینؒ کہتے ہیں کہ خواب میں سیب کو دوٹکڑوں میں کاٹنا کسی شراکت  دار سےالگ ہونے کی دلیل ہے.  خواب میں سیب کی تعبیرمیں کچھ اہل  علم اسے امن کی نشانی قرار دیتےہیں. سیب کاخواب نئی امید کا مظہر ہوتاہے. خواب میں سیب نظر آنا صاحب اولاد ہونے کی خوشخبری ہے۔

Garma Dekhna

حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے خواب میں خربوزہ یا گرما دیکھنےاور کھانےکوبیماری سےتشبیہہ دی ہے. لیکن اگراپنے موسم پر اور میٹھا وسبزہے۔تو صحت اورنفع کی دلیل ہے۔ چھوٹا خربوزہ یاگرما بڑے  سائز والے سے بہتر ہے۔  حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ سبز خربوزہ  یاگرما کودکھ  اور پریشانی کے خاتمے کی دلیل قرار دیا ہے۔ جس نے  بہت سے خربوزے یاگرمے اپنے سامنے موجود دیکھے۔تو یہ اس کے غم میں مبتلاہونے کی دلیل ہے ۔ حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ علیہ نے بھی خواب میں خربوزہ یا گرما دیکھنے کو بہت سے نفع اور عورت سے قیاس کیاہے۔اور ایسے خواب کو بڑی خوشی اور عیش کی علامت بتایاہے۔ حضرت جعفر صادق رحمة اللہ علیہ  نے خواب میں خربوزہ یاگرما دیکھنے کی  پانچ وجوہ بیان فرمائی ہیں۔ پہلی بیماری،دوسری عورت، تیسری نفع۔چوتھی غلام اور پانچویں خوش عیش لیکن شرط یہ ہے کہ موسم موافق ہوچ ہے

Phal Dar Darakht Dekhna

امام محمد ابن سیرین ؒ خواب میں درخت دیکھنے کوآدمی سے تعبیرکرتے  ہیں،جس نے خواب میں باغ دیکھا. اسے اتنے ہی آدمیوں کی مدد حاصل ہوگی جتنے درخت اس باغ میں ہوں گے. جبکہ ان  درختوں پر موجود پھل اس فائدے کی علامت ہےجو ان آدمیوں سے حاصل ہوگا. اکثر اہل تعبیر کااتفاق ہے کہ خواب میں درخت لوگوں کے درمیان ہمدردی، مہربانی اور تعاون کو ظاہر کرتے ہیں کیونکہ درخت سایہ دیتا ہے.  اور اس کی لکڑی انسانوں کو فائدہ دیتی ہے. بعض معبرین کے مطابق خواب میں پھل دار درخت کا دیکھنا حاملہ عورت پرتاویل ہوسکتاہے.   مردہ درخت  کاخواب بوڑھی عورت کی علامت ہے۔

Malta Daikhna

دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے۔ نارنگی یامالٹاجوزرد رنگت کاخوشبودار،خوش ذائقہ اورعمدہ پھل ہےاور جنت  کاتحفہ ہے. لہٰذا خواب میں مالٹایانارنگی دیکھنا بہت اچھاہے. امام جعفرصادق رحمة اللہ علیہ خواب میں نارنگی یامالٹا دیکھنے کوچار وجوہ پرقراردیتے ہیں. پہلی بیٹا۔دوسری دوست۔ تیسری نفع۔اور چوتھی جھگڑا. علامہ ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ نارنگی یامالٹادیکھنابیٹوں کی خوش خبری سے تعبیر کرتے ہیں. اگرنارنگی یا مالٹے تین سے زائد دیکھے تو اتنی مقدار میں مال  ملنےپردلیل ہے. حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ علیہ سبزنارنگی کا خواب دیکھنے کو بعض اہل تعبیر کی رائے سے بیماری اور رنج وغم کی دلیل قرار دیتے ہیں۔

Kela Dekhna Ki Tabeer

حضرت جعفرصادق رحمہ اللہ فرماتے ہیں کہ خواب میں کیلا دیکھنا تین وجہ پر ہے۔مال کی زیادتی دین کی زیادتی اور حلال کی روزی. ابن سیرین رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں۔ کہ کیلا خواب میں دیکھنا مالداروں  کے لئے مال  کی علامت ہے اوردینی رحجان رکھنے والے یاپرہیزگاروں  کے لئے دینی امور میں ترقی کی دلیل  ہے۔ کیلے کا پتا خواب میں دیکھنا بہت ہی  بہترین ہے۔اگر مالدارشخص خواب میں  دیکھے کہ اس نے کیلا لیا۔ تو یہ اس کے  مال میں اضافہ پردلیل ہے۔جوخواب میں خود کو کیلا کھاتادیکھے  دین و دنیا کا نفع حاصل کرے گا۔اگر خواب میں کیلا اپنےموسم پرکھایا. تو مالداراور خوب صورت عورت سے شادی کرنے پر دلیل ہے. جس سےخوب فائدہ حاصل ہو گ

Read Also: Khwab Main Aag Fire Dekhna