Khwab Mein Chor Dekhne Ki Tabeer in urdu

Khwab Mein Chor Dekhne Ki Tabeer in urdu. Paise chori hone ki tabeer,Khwab mein Daku dekhna,Khwab mein sona chori hote dekhna. Ghar mein chori dekhna,Khwab mein car chori hone ki tabeer. Khwab mein motorcycle chori hote dekhna.

Khwab Mein Chor Dekhne Ki Tabeer

خواب میں چور دیکھنا بیماری کی علامت ہے. اگر خواب میں کالا چور دیکھا ہے بیماری کی دلیل ہے . اگر سرخ چور دیکھا ہے تو خون کی بیماری کی دلیل ہے . اور اگر سفید چور دیکھا ہے
تو بالجامی بیماری پر دلالت کرتا ہے. حضرت دانیال علیہ السلام نے فرمایا ہے کہ خواب میں چور کو دیکھنا خیانت اور حیلہ ہے۔

Ghar Mein Chori Dekhna

اگر کوئی خواب میں اپنے گھر میں چوری دیکھتا ہے. اگر تو اس نے چور کو دیکھا كے وہ اس كے گھر میں داخل ہوا ہے اور اس نے کوئی چیز اٹھا لی ہے یعنی چوری کر لی ہے. تو دلیل ہے كہ اس گھر میں
کوئی بیمار ہے تو اس بیمار کی موت کی علامت ہے. اور اگر اس نے دیکھا كے چور تو گھر میں داخل ہوا ہے پر اس نے چوری نہیں کی کوئی چیز نہیں اُٹھائی. تو اگر اس گھر میں کوئی مریض ہے تو وہ مرض سے شفاء حاصل کرے گا. اور اہل تعبیر نے بیان کیا ہے کہ جس جگہ چوری کریں دا مادی کی دلیل ہے یا لڑکا پیدا ہو گا. اور اگر صاحب خواب کا کوئی لڑکا غائب ہے تو سلامتی سے واپس آئے گا۔

Car Chori Hone Ki Tabeer

اگر کوئی خواب میں دیکھتا ہے كے اس کی گاڑی چوری ہو گئی ہے.  تو خواب میں گاڑی کا چوری ہونا چغل خور دوستوں کی دلیل ہے . كے خواب دیکھنے والے كے دوستوں میں چند دوست چغل خور ہیں.
جن کی وجہ سے خواب دیکھنے والے کی عزت میں کمی آ رہی ہے . اور اِس کی یہ بھی دلیل ہے كے خواب دیکھنے والا پہلے کبھی بیماری سے شفاء یاب ہوا ہے. اب اگر بیمار ہو گا تو شفاء حاصل کرے گا

Ghar Mein Chori Hote Hoye Dekhna

اور اگر دیکھے کہ اس کے گھر سے کچھ چرایا ہے. دلیل ہے کہ اس کو کوئی آفت اور رنج پہنچے گا۔

Chor Ke Hathon Girftar Hona

حضرت ابراہیم کرمانی رحمتہ اللہ تعالیٰ علیہ نے فرمایا ہے کہ اگر دیکھے کہ وہ چور کے ہاتھ میں قید ہوا ہے. دلیل ہے کہ اس کا حال بد ہو گا اور غم و اندوہ میں اسیر ہو گا. اور اگر دیکھے کہ چوروں نے
اس پرر ہزنی کر کہ ڈاکہ ڈالا ۔
دلیل ہے کہ وہ شخص غم و اندوہ دیکھے گا. حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے. اگر دیکھے کہ چور لوگوں کا سامان لے گئے ہیں. دلیل ہے کہ اس کا عیش تباہ ہو گا۔

Daku Dekhna

حضرت ابن سیرین رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے كہ خواب میں ڈاکو جھگڑالو ، لڑاکا آدمی ہے ، اگر کوئی خواب میں ڈاکو دیکھے تو یہ فتنہ و شر پیدا کرے گا. اور جھگڑا کرے گا. اور لڑاکا آدمی بنے گا۔

Chori Karna

اگر دیکھے کہ کسی کا مال چرایا ہے اور کچھ خرچ کیا ہے. دلیل ہے کہ اس کو مار ڈالیں گے. اور اگر دیکھے کہ چرانے کی نیت تھی اور چرایا نہیں ہے. دلیل ہے کہ کسی کو بری بات پہنچائے گا. اور بعض
کہتے ہیں کہ بیمار ہو گا ۔اور شفاء پائے گا۔ حضرت جعفر صادق رحمۃاللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ چوری خواب میں بیماری ہے۔

Sona Chori Hote Dekhna

اگر کسی نے خواب دیکھا كہ اس کا سونا چوری ہوا ہے. خواب دیکھنے والا اگر مرد ہے تو یہ خواب مرد كے لیے اچھا ہے كہ اس کوئی فائدہ پہنچے گا. اور اگر یہی خواب عورت دیکھے تو یہ خواب عورت
كے لیے اچھا نہیں ہے. اس كے لیے نقصان کی دلیل ہے. یعنی اس كے مال اور دولت میں نقصان ہو گا۔

Motorcycle Chori Hote Dekhna

خواب میں سواری کا چوری ہونا خواب دیکھنے والے کی عزت میں کمی ہو سکتی ہے. اِس لیے ایسا کوئی عمل نہ کریں جس سے آپ کی عزت میں کمی واقع ہو اپنے آپ کو ہر ایسے کاموں سے بچا كے رکھیں
گاڑی کا چوری ہونا بعض اوقات نگھانی آفَت بھی ہو سکتا ہے كہ آپ پر اچانک کوئی تکلیف آ جائے۔

Read Also: Khwab Mein Jin Dekhne Ki Tabeer In Urdu

Leave a Comment