Khwab Mein Chand Dekhne Ki Tabeer in urdu., khwab mein eid ka chand dekhna ki tabeer aur khwab mein ramzan ka chand dekhna. Is k ilawa khwab mein chand grahan dekhne ki tabeer, khwab mein 2 chand dekhne ki tabeer.
Khwab Mein Chand Dekhne Ki Tabeer
چاند اجرام فلکی کا ایک نہایت خوبصورت جزو ہے۔جسے ہرعلاقہ اور ہرمذہب کے لوگوں میں خوش امیدی، سکون،محبت، خوبصورتی اور خوشی کی علامت کے طور پر جانا جاتاہے۔یہی وجہ ہے کہ چاند کاخواب میں دیکھاجانا معبرین کے نزدیک اچھی علامات میں سے سمجھاجاتایے۔حضرت جعفر صادق علیہ السلام کافرمان ہے۔کہ چاند کاخواب میں دیکھنادرج ذیل وجویات میں سے ہوسکتاہے۔1۔بزرگ سردار۔ 2۔باپ۔ 3ماں۔4۔فرزند5۔بزرگی۔6مرتبہ۔7۔ غلام۔ 8۔کنیز۔9۔بادشاہ۔ 10۔دوست۔11۔رئیس۔12۔وزیر۔13۔مصاحب۔14بے ہودہ گفتگو۔15۔والی حاکم۔ 16۔فسادی عالم۔17۔عورت
حضرت دانیال علیہ السلام سے منسوب اقوال میں بھی یہی بتایاگیاہے۔خواب میں چاند کادیکھنا بادشاہ سے قربت اور وزارت ملنے کی علامت ہے۔اگر دیکھا کہ چاند پکڑرکھاہے۔تودلیل ہے کہ بادشاہ کے قریب ہوگا۔اور وزیربنے گا۔
اگر خواب میں دیکھاکہ چاند سے لڑائی جھگڑا کیا ہے۔تو علامت ہے کہ وزیرسے جھگڑا ہوگا۔
اگر دیکھاکہ چاند کانور اس کے ہاتھ لگایے۔تو دلیل ہے کہ عہدہ پائے گا۔ اور خود کو چاند کی جگہ پر دیکھے۔ تویہ بھی بڑے منصب ملنے کی علامت ہے۔
اگر کوئی پریشان حال اور غم زدہ شخص خواب دیکھے کہ چاندکوایسے حال میں پکڑ رکھاہے کہ نور بھی نہیں مگر تاریک بھی نہیں ہے۔تو اس کا مطلب یہی لیاجائے گا۔بہت جلد غموں سے چھٹکارا پائے گا
اگر کسی کوچاند اس حال میں نظرآئے کہ تاریک بھی ہے اور اپنی جگہ پر نہیں ہے۔ تواس کو اس امر پر دلیل سمجھاجائے گا کہ کسی بڑے منصب والے وزیر وغیرہ کو اس کامحتاج ہوناپڑے گا
Jabir Magribi Chand Dekhne Ki Tabeer
معروف عالم جناب جابر مغربی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص چاند کو اپنے ہاتھ میں یا گود میں دیکھتاہے۔تو اس امر کی نشانی ہے کہ وہ شادی کرے گا۔ اوردیکھاکہ پہ چاندپہلی تاریخوں اور کمزور ہے تو جوعورت اسے ملے گی وہ نسب میں کم درجہ کی ہو گی۔ اور اگردیکھے کہ چاند کاوجود ادھورامگر بڑاہے توعلامت ہے کہ عورت مناسب درجہ کےمگر اس کے ہم پلہ خاندان سے ہوگی۔ اور اگر کامل چانددیکھا۔ توعلامت ہے کہ وہ عورت خاندانی نسب میں اس سےبہتراوراعلٰی ہو گی۔یہی ترتیب اور تعبیر عورت کے خواب دیکھنے میں پیش نظر رکھی جائے گی۔پاکیزہ اور روشن کامل شاند عورت سے نکاح اور نفع اٹھانے کی علامت ہے۔
حضرت اسماعیل اشعت رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ فرماتےہیں
چاند کو ہاتھ میں پکڑنے یاگود میں اترناصاحب خواب کیلئے عقلمنداور نیک بیٹے کی خوش خبری ہے۔اور اگر ایسا خواب کوئی ایسا شخص دیکھے جو بادشاہ کے قریب ہے۔توعلامت ہے کہ وہ بادشاہی حاصل کرے گا۔ اور چاند گرہن دیکھنا دلیل ہے کہ بادشاہ کے قرب والے پریشان ہوں گے اور عہدہ سے ہاتھ دھوئیں گے۔
حضرت ابراہیم کرمانی رحمۃ اللہ تعالیٰ علیہ کے مطابق
چودہویں کا چاند روشن دیکھنااس بات کی علامت ہے کہ بادشاہ وقت سے نفع حاصل ہوگا۔ اور اگر کامل چاند تاریک نظرآئے۔ اس کو تکلیف پہنچنے کی دلیل ہے۔ اور اگر پہلی کے چاند کواپنے مقام طلوع سے نکلتادیکھے۔جو کہ کامل بدر اور بہت روشن ہو۔تو امید ہے کہ بیٹاپیدا ہوگا۔ جو حکومت میں بڑامنصب سنبھالے گا۔
Chand Grahan Dekhna
Chand ki Roshni Dekhna Tabeer
Do Chand Dekhna Ki Tabeer
Chand Aur Sitare Dekhna
Doo Say Ziada Chand Daikhna
Chand Ko Toota Dekhna
Eid Ka Chand Daikhna
Read Also: Khwab Mein Khud Ko Dulhan Dekhna Ki Tabeer