Khwab Mein Bakra Dekhna Ki Tabeer in Urdu

Khwab Mein Bakra Dekhna Ki Tabeer in Urdu. The interpretation of seeing a goat in a dream, also known as “Khwab Mein Bakra Dekhna,” can have multiple connotations. To discover the most reliable interpretation of this dream in the Islamic context, continue reading. letest.com.pk offers additional insights into the interpretation of dreams in Urdu, including Khawab ki Tabeer.

Khwab Mein Bakra Dekhna Ki Tabeer

بکری یا بکرا عرف عام میں انسان دوست اور برکت کی علامت اور تمام انبیاء کا پسندیدہ جانور ہے. اور بعض روایات کے مطابق اکثر انبیاء علیہ السلام نے بکری چرائی ہیں۔ حضرت جعفر صادق رحمة  اللہ علیہ نے فرمایا ہے کہ نر بکرا خواب میں جنگی لشکر کا اقدامی دستہ ہے.  اوراگردیکھاکہ بکرے پر سوارہے توعلامت ہے کہ لشکر کی سرداری پائے گا. اوراگر خواب دیکھنے والا عام آدمی ہے۔ تودلیل ہے کہ لشکر کے سردار سےقربت ہو گی اور مال ومتاع حاصل ہوگا.  اور بکری بیچنے والےکودیکھنا اس شخص کی علامت ہے جومردوں اورعورتوں کو ایک جگہ جمع کرتا ہے. ۔حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ خواب میں بکرا مرد اور بکری عورت کی علامت ہے.  اگردیکھا کہ کسی نا معلوم بکرے کو مارا ہے تو نشانی  ہے کہ کسی نامور آدمی پرغلبہ پائے گا.  اور اگر بکرے کا چمڑا اتارتے ہوئے دیکھا توخوشخبری ہےکہ  بہت سارامال حاصل کرے گا.  اور اگر بکرے  کا گوشت کھاتا دیکھے تو دلیل ہے کہ مال کھائے گا.  اگرخودکوبکرے پر سوار دیکھتاہے اور اسے ہانکتاہے.  تونشانی ہے کہ کسی نامور آدمی سے مکر وفریب کرے گا۔اور اسے اپنی منشاء پراستعمال کرے گا۔

اگر بکری کو زبح کرتا ہے

Bakra Dekhna Kaisa Hota Hai

اگربکریوں کا ریوڑ گھرمیں دیکھے یا ایسی جگہ جواس کی ملکیت ہے تو علامت ہے کہ اسی مقدار میں مال حاصل کرے گا۔اور تونگری ملے گی. اگر بکریو ں کے ریوڑ کوایسےجنگل میں چراتا ہوا دیکھے جہاں روک ٹوک نہ ہے تو خبر ہے کہ کسی علاقہ پر حاکم بنےگا. حضرت جابر مغربی رحمتہ اللہ  تعالیٰ علیہ نے فرمایا اگر کوئی خواب میں بکری کا گوشت کھائے تو بیمار ی کی دلیل ہے مگر اس سے جلدی شفاء پائے گا.  بکری کا پشم ،دودھ اور چمڑا خواب میں دیکھنابرکت اور مال ہے.  اور اگر بکری کا بچہ خواب میں مار دیا توعلامت ہے اس کا بیٹا ہلاک ہو گا۔

Bakra Kharidna Ki Tabeer

حضرت جعفر صادق رحمة اللہ علیہ  نبی کریم ﷺ کا فرمان پیش کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ اگرکوئی خواب میں بکرا خرید کر گھر کو لے گیاتو اس کی مالی تنگی دور ہو گی اور اگرکوئی خواب میں دیکھے کہ بکری کا بچہ خریدا۔یاکسی نے تحفہ دیا توخوشخبری ہے کہ اس کو فرزندصالح عطاہوگا۔

Qurbani Ka Bakra Dekhna Ki Tabeer

خواب میں قربانی کے بکرے کو دیکھنا مال متاع میں اضافہ اور برکت کی علامت ہے۔نیز صاحب خواب کیلئے عاجزی اور بزرگی کی بھی نوید ہے۔

Bakray Ka Gosht Khata Dekhnay Ki Tabeer

اگر کوئی خواب میں بکرے کا گوشت کھاتے ہوئے۔ اپنے آپ کو دیکھتا ہے۔ تو خواب میں بکرے کا گوشت كھانا اِس کی تعبیر اچھی ہے۔ یعنی مال ملنے کی علامت ہے۔اور پکا ہوا ہے تو زیادہ نفع بخش ہے۔اور اگر بھنا ہوا ہے۔ تو زیادہ نفع بخش ہے۔

Bakra Ki Siri Dekhna

خواب میں بکرے کی سری دیکھنا مال حاصل ہونے اور عمردراز ملنے کی علامت ہے۔

Bakra Zibah Karne Ki Tabeer

خواب میں بکری یابکرے کاذبح کرنا اکثر علماء تعبیر کی رو سے عورت سے شادی کی علامت ہے۔جس سے نفع حاصل ہوگا۔

 Kala Bakra Dekhna Ki Tabeer

کالا بکرا یا بکری خواب میں دیکھنے کو اچھی علامت قرار نہیں دیاجاتا.  بلکہ آنے والے دنوں میں خاندان کے کسی فرد کے بیمار ہونے یا مالی نقصان کی دلیل سمجھاجاتاہے۔

White Bakra Dekhna Ki Tabeer

خواب میں سفید بکرا یابکری دیکھنا بہت اچھی علامت ہے.  جس کامطلب ہے کہ کوئی بڑی خوشی یا عزت وبزرگی حاصل ہوگی. اور زندگی میں مثبت تبدیلیاں پیدا ہونگی

Read Also: Khwab Mein Chand Dekhne Ki Tabeer

Leave a Comment