Khwab Main Aag Fire Dekhna Kesa Hota He Aj Ham Aap Ko Btayen Ge Khwab Main Aag Dekhte Hen To Uski Tabeer Ki Bahut Sari Wajuhat Hoti Hen. Aag Ko Bujhana Ki Tabeer Ya Qabar Mein Aag Dekhna. Ghar Mein Aag Dekhna Ya Khud Ko Aag Mein Dekhna Wagerah. Khwab Main Aag Ki Angeethi Dekhne Ki Tabeer Kya Hogi Is Article Mein Ap Parhen Gy Khwab Mein Aag Dekhna Ki Tabeer In Urdu Hindi.
Khwab Main Aag Fire Dekhna
Aag Dekhna Kaisa Hai
حضرت جعفر صادق رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ خواب میں آگ دیکھنا پچیس وجوہات پر ہے. 1۔عذاب۔2۔فتنہ۔3نفاق۔4۔بے راہروی۔5۔جنگ۔6۔رکاوٹ۔7۔ علم وحکمت۔8۔حاکم کی ناراضی. 9فساد۔10۔ڈر۔11۔برائی۔12۔نفع۔13۔مال حرام۔14رزق کی فراوانی۔15۔سرسام۔16طاعون۔17۔آبلہ۔18۔علم وحکمت۔19۔راہ ھدایت۔20۔مصائب وآلام۔21۔ترس یارحم۔22۔جل جانا۔23۔مصاحبتِ حاکم۔24۔فضیلت۔25۔مال حرام.حضرت دانیاال نے فرمایا اگر خواب میں آگ دیکھنا بغیر دھویں کے دیکھے تو دلیل ہے بادشاہ کے قریب ہو گا استا کام پریی ہونگے
اگر دیکھے کے کسی نے اسکو آگ میں گرا کے جلایا ہے تو دلیل ہے بادشاہ اس پر ظلم کرے گا لیکن جلدی خلاصی پائےگااور بشارت و نیکی پائےگا چنانچہ فرمانےحق تعالی ہے ہَم نے حکم دیا کے اے آگ سرد ہو جا اور ابراہیم پر سلامتی والی ہوجا۔حضرت جعفر صادق رحمة اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ اگر کوئی شخص خواب دیکھے کہ آگ کھارہا ہے تویہ علامت ہے. کہ وہ یتیموں اور حقداروں کے اموال پرناجائز تصرف کرتاہے. کیونکہ اللہ کریم نے قرآن پاک میں واضح فرمایاہے کہ “جو لوگ یتیموں کا مال ظلم سے اپنے پٹیو ں میں بھرتے ہیں دراصل آگ کھاتے ہیں اور وہ جلدی دوزخ میں جائیں گے
حضرت ابن سیرین رحمتہ اللہ علیہ
اگرکوئی خواب میں اپنے منہ سے آگ نکلتی دیکھے تو دلیل ہے کہ صاحب خواب جھوٹا اور بہتان طرازہے۔ اگر خواب دیکھے کہ ہر جگہ آگ جل رہی ہے تو علامت ہے کہ حاکم وقت اور عوام کے درمیان ایلچی اور پیغام رساں مقرر ہوگا. اور اگر کسی کواپنے پہلو میں آگ روشن نظرآئے مگر کوئی نقصان نہ کرے. تو اس کے حق میں اچھی دلیل ہے۔جوکسی بھی نیکی وخیرخواہی کی صورت میں سامنے آسکتی ہے ۔ خواب میں دیکھے کہ آگ پر قابو پالیا اور نقصانات سے بچ گیا تودلیل ہے کہ خواب دیکھنے والا دشمن پر غالب آئے گا اور دشمن نقصان نہیں پہنچا پائے گا۔
Zameen se Aag ka Niklna
اگر دیکھے کہ آگ زمین سے نکل کر خوب روشن نظرآتی ہے ۔توعلامت ہے کہ زیرزمین اسی مقام پرخزانہ موجود ہے. اگرخواب میں دیکھے کہ بڑی تیز آگ لکڑیوں کو جلاتی ہے تو فتنہ اور جنگ کی علامت ہے۔ اگر خواب دیکھے کہ آگ لوگوں کو جلارہی ہے تو یہ دشمن پر فتح کی علامت ہو گی. اور اگر دیکھا کہ ایسی آگ نے اسے جلایا جس میں روشنی نہ تھی۔تو علامت ہے کہ سرسام کے مرض میں مبتلا ہو
گا. اگر اس آگ میں نور اور روشنی دیکھی تو دلیل ہے کہ اس کے قریبی رشتہ داروں یا بیٹوں میں سے کسی کے گھر بیٹے کی پیدائش ہوگی. اور وہ لوگوں میں عزت وبزرگی کاحامل ہوگا. اور اگر خواب دیکھے کہ مید ان جنگ میں آگ بھڑکتی ہے. توعلامت ہے کہ طاعون،سرسام وغیرہ جیسی سخت بیماریاں پھیلیں گی۔اگر آگ اور دھواں ایک ساتھ دیکھا تو یہ دلیل ہے کہ اس کو حاکم کی طرف سے پریشانی اور خوف لاحق ہوگا. اور اگرخواب دیکھے کہ بازار میں آگ لگی ہے تو یہ بازار والوں کی دین سے دوری کی علامت ہے. یعنی بازار میں تجارت انصاف کے مطابق نہیں اورجھوٹ بولاجاتاہے.
اگر کسی کے کپڑوں میں آگ لگی دیکھے تو علامت ہے کہ اس شخص پر مصیبت اور خوف مسلط ہو گا. اور اگراپنے کپڑا کو آگ سے جلتادیکھا۔توعلامت ہے کہ اپنوں کے ساتھ لڑائی کرےگا. اورمال وزر کی وجہ سے پریشانی بھگتے گا. اور اگر کوئی جلی ہوئی چیز دیکھی تو دلیل ہے کہ عورتوں کے شر سے کسی سے لڑائی کرے گا۔
kisi Shehr Mein Aag Dekhna
Aasman se Aag ka Brasna
Ghar Mein Aag Dekhna
Kisi Ko Jalte Hue Dekhna
Khud Ko Aag Mein Dekhna
Aag Ko Bujhana Ki Tabeer
Read Also: Khwab Mein Namaz Parhne ki Tabeer in Urdu